لاہور: پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن ایک طویل وقفے کے بعد سوشل میڈیا پر واپس آ گئیں۔ مومنہ مستحسن کی واپس پر ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے انسٹاگرام پر ایک خوبصورت منظر پر مبنی اپنی تصویر شیئر کی۔ جس میں وہ ایک صوبے پر بیٹھی ہوئی ہیں۔ اور پس منظر میں درخت اور نیلا آسمان دکھائی دے رہا ہے۔
شیئر کردہ پوسٹ میں گلوکارہ نے سفید کشیدہ کاری والے لباس میں نہایت خوبصورت انداز اپنا ہوا ہے۔ جبکہ ان کے بال کھلے ہوئے ہیں۔
مومنہ مستحسن نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ بس ایک پودا ہوں۔ جو درخت بننے کی خواہش رکھتا ہے۔
گلوکارہ کی واپسی پر مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سوشل میڈیا پر واپسی کا خیرمقدم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شرمین علی طلاق کے بعد حیرت انگیز خوف میں مبتلا
واضح رہے کہ مومنہ مستحسن نے 2021 میں سوشل میڈیا سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔