معروف پنجابی اداکار جسوندر سنگھ بھلا انتقال کر گئے۔
جسوندر سنگھ بھلّا 22 اگست 2025 کو دنیا سے رخصت ہوئے، 65 سالہ اداکار کے انتقال سے پنجابی انڈسٹری ایک بڑے فنکار سے محروم ہو گئی ہے۔
انہوں نے منفرد انداز میں مزاحیہ اداکاری کی جو ان کی پہچان بن گئی، وہ پنجاب میں پیدا ہوئے، ان کی فائن آرٹس کی استاد مدیپ کور سے ہوئی، ان کے بیٹے پکھراج سنگھ بھلا بھی اداکاری کر رہے ہیں۔
دوسروں سے موازنہ رشتے برباد کر دیتا ہے، حبا علی
جسوندر نے اپنے کیریئر کا آغاز 1988 میں کامیڈی البم چھنکاتا 88سے کیا، فلمی دنیا میں ان کا پہلا بڑا کردار دُلا بھٹی تھا، انہوں نے فلموں کے ساتھ ساتھ اسٹیج شوز میں بھی اپنا لوہا منوایا۔
جسوندر نے درجنوں سپرہٹ پنجابی فلموں میں کردار ادا کیے۔ فلم کیری آن جٹا میں ان کاکردار ایڈووکیٹ دھلوں ان کی پہچان بن گیا، جٹ اینڈ جولیٹ میں بھی ان کی مزاحیہ اداکاری نے فلم میں جان ڈال دی۔