نامور امریکی ریسلر ہلک ہوگن 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق لیجنڈ ریسلر ہلک ہوگن کا انتقال امریکا کے شہر فلوریڈا میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہوگن کو آج صبح فلوریڈا میں ان کے گھر میں ہارٹ اٹیک ہوا تھا جس کے بعد انہیں اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ہلک ہوگن کا اصل نام ٹیری بولیا Terry Bollea تھا، تاہم انہیں شہرت ہلک ہوگن کے نام سے ملی۔
پاکستان کو پہلا انٹرنیشنل گولڈ میڈل جتوانے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے
ہلک ہوگن کو 2005 میں پہلی بار WWE ہال آف فیم میں شامل کیا گیا تھا۔ تاہم 2015 میں ایک اسکینڈل کے بعد انہیں ہال آف فیم سے نکال دیا گیا۔
تاہم اس تنازع کے کئی سال بعد، ہلک ہوگن کو دوبارہ 2020 میں WWE ہال آف فیم کا حصہ بنایا گیا۔
ریسلنگ کی دنیا میں ہوگن کا شمار اب بھی سب سے زیادہ پہچانے جانے والے چہروں میں ہوتا ہے۔