نئی دہلی: بھارت کے معروف کامیڈین اور میزبان کپل شرما کو اپنے شو میں بابو راؤ کا کردار پیش کرنے پر لیگل نوٹس مل گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیاوالا نے کپل شرما شو کو فلم ہیرا پھیری کا مشہور کردار بابو راؤ پیش کرنے پر 25 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھیجا ہے۔
واضح رہے کہ شو میں مشہور بابو راؤ کردار کامیڈین کیکو شردا نے ادا کیا تھا۔ جس پر شو کو کاپی رائٹ ایکٹ اور ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے لیگل نوٹس بھیجا گیا۔
اس شو کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کو بھی فیروز ناڈیاوالا کی جانب سے لیگل نوٹس بھیجا گیا ہے۔
یاد رہے کہ مشہور زمانہ کامیڈی فلم ہیرا پھیری میں بابو راؤ گنپت راؤ آپٹے کا کردار سینئر اداکار پاریش راول نے ادا کیا تھا۔ جو بھارت سمیت پاکستان میں بھی بےحد مقبول ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہزار سے زائد فنکاروں کا اسرائیلی فلمی اداروں سے بائیکاٹ کا اعلان
واضح رہے کہ فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیاوالا اس مشہور کردار بابو راؤ کے حقوق کے مالک ہیں۔ اور انہوں نے یہ دعویٰ ہے کہ یہ کردار دی انڈین کپل شرما شو میں ان کی اجازت کے بغیر پیش کیا گیا۔