بالی ووڈ کے معروف اداکار ستیش شاہ 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ستیش شاہ کافی عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے اور ممبئی کے ایک اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
رپورٹس کے مطابق اداکار کا حال ہی میں گردے کا ٹرانسپلانٹ بھی کیا گیا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور آج ممبئی میں انتقال کر گئے۔
اداکار کے مینیجر نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ستیش شاہ کی لاش اسپتال میں موجود ہے، جبکہ آخری رسومات کل (اتوار) کو ادا کی جائیں گی۔
معروف بھارتی کامیڈین جونی لیور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اداکار ستیش شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
بھارتی گلوکار و اداکار رِشبھ ٹنڈن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
جونی لیور نے لکھا انتہائی افسوس کے ساتھ بتانا پڑ رہا ہے کہ ہم نے ایک عظیم فنکار اور اپنے چالیس سال پرانے عزیز دوست کو کھو دیا ہے۔ یقین کرنا مشکل ہے میں نے ان سے صرف دو دن پہلے ہی بات کی تھی۔ ستیش بھائی، آپ کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ فلم اور ٹی وی کی دنیا میں آپ کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔
Feeling extremely sad to share that we’ve lost a great artist & my dearest friend of over 40 years. It’s hard to believe—I had spoken to him just two days ago. Satish Bhai, you will truly be missed. Your immense contribution to film and television will never be forgotten. 🙏🏽🕊️ pic.twitter.com/IXuXI1AYhA
— Johny Lever (@iamjohnylever) October 25, 2025
