نئی دہلی: معروف بھارتی اداکار این ٹی راما راؤ جونیئر ایک شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔
بھارتی شہر حیدرآباد کے معروف فلم اسٹوڈیو انناپورنا 7 ایکڑ میں شوٹنگ کے دوران حادثہ پیش آیا۔ جہاں وہ ایک اشتہار کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔
زخمی ہونے کے بعد این ٹی آر جونیئر کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انہیں گھر منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز نے بھارتی اداکار کو کئی ہفتے آرام کا مشورہ دے دیا۔
ٹیم نے مداحوں کی تشویش دور کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی افواہ پر یقین نہ کریں۔ جونئیر این ٹی آر کی صحت سے متعلق پریشانی کی کوئی بات نہیں وہ ٹھیک ہیں تاہم انہیں اس وقت آرام کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کو 25 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس مل گیا
واضح رہے کہ ساؤتھ کے سپر اسٹار جونیئر این ٹی آر کو حال ہی میں ریتک روشن کے مدمقابل فلم ’وار 2‘ میں دیکھا گیا۔ اور مداحوں کی جانب سے بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ کے دونوں اسٹارز کی فلم کو بھرپور پزیرائی ملی ہے۔