مشی خان لائیو شو کے دوران صوفے سے گر پڑیں

مشی خان لائیو شو کے دوران صوفے سے گر پڑیں


سینئر اداکارہ اور مارننگ شو کی میزبان مشی خان لائیو شو کے دوران صوفے سے گر پڑیں۔

اداکارہ مشی خان کا ایک انٹرویو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ لائیو براڈکاسٹ کے دوران اپنی کرسی سے توازن کھو کر نیچے گر جاتی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں  اداکارہ صوفے پر بیٹھی ہوئی تھیں کہ اچانک انہوں نے اپنے فون سے سیلفی لینے کیلئے خود کو صحیح سمت میں کرنے کی کوشش کی لیکن بدقسمتی سے وہ توازن برقرار نہ رکھ سکیں۔

اسٹیج ڈرامہ کے معروف پروڈیوسر اور ہدایتکار فرقان حیدر رضوی امریکا میں انتقال کر گئے

اس موقع پر اداکارہ کے ہاتھ سے فون بھی زمین پر گرپڑا جبکہ عملے نے فورا  ان کی جانب دوڑ لگاتے ہوئے انہیں سہارا دیا اور اٹھا کر صوفے پر بٹھایا۔

اس پورے واقعے میں مشی خان سوری کے الفاظ ادا کرتی رہیں جبکہ شرمندگی سے بچنے کیلئے انہوں نے قہقہوں کا سہارا لیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی جانب سے متضاد تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top