مرزاپور دی فلم میں سونل چوہان کی انٹری، کہانی میں نیا موڑ متوقع

مرزاپور دی فلم میں سونل چوہان کی انٹری، کہانی میں نیا موڑ متوقع


پرائم ویڈیو کی مشہور سیریز مرزاپور پر مبنی فلم میں اب بھارتی اداکارہ سونل چوہان بھی شامل ہو گئی ہیں۔

مداح پہلے ہی فلم کے اعلان کے بعد سے بے صبری سے اس کا انتظارکررہے تھے اورسونل کی شمولیت نے فلم کے لیے نیا جوش پیدا کر دیا ہے۔

اداکارہ نے فلم کے مہورت تقریب میں شرکت کی تھی، جس کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ وہ اس بڑے پروجیکٹ کا حصہ بنیں گی۔

ذرائع کے مطابق، فلم کی کہانی کے بارے میں تاحال تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم پروڈکشن ٹیم کا کہنا ہے کہ سونل چوہان کی آمد سے فلم کے ڈرامائی رنگ اور جذبات میں گہرائی آئے گی۔

فلم میں پینکج تریپاتی، علی فاضل، دیوینندواورشوئیتا تریپاتی مرکزی کرداروں میں جلوہ گرہوں گے جبکہ ہدایت کاری گُرمیت سنگھ کررہے ہیں، فلم کوایکسَل انٹرٹینمنٹ کے بینرتلے پروڈیوس کیا جا رہا ہے۔

’مرزاپوردی فلم‘ کی ریلیز کی تاریخ تاحال سامنے نہیں آئی تاہم امکان ظاہرکیا جا رہا ہے کہ فلم رواں یا آئندہ سال سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

اداکارہ ثروت گیلانی کے تازہ بیان نے فلمی حلقوں میں تہلکہ مچا دیا

دوسری جانب سونل چوہان پنجابی فلم ’شیرا‘ میں بھی نظر آئیں گی، جس میں ان کے ہمراہ پارمیش ورما مرکزی کردار ادا کریں گے، یہ فلم 15 مئی 2026 کو ریلیز کی جائے گی۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top