مداح لڑکی نے اہلیہ کے سامنے گلے لگا لیا تھا، سمیع خان کا انکشاف

مداح لڑکی نے اہلیہ کے سامنے گلے لگا لیا تھا، سمیع خان کا انکشاف


اداکار سمیع خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بار مداح لڑکی نے انہیں جذبات میں آکر ان کی اہلیہ کے سامنے ہی گلے لگالیا تھا، جس پر ان کی شامت ہوئی۔

ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ شادی سے قبل ان کے معاشقے رہے لیکن وہ ایک وقت میں صرف ایک ہی سے محبت کرتے تھے، کبھی انہوں نے بیک وقت دو کے ساتھ محبت نہیں کی۔

سمیع خان کا کہنا تھا کہ ہر انسان کو مختلف افراد سے محبت ہو سکتی ہے اور ہر کسی سے محبت کا اپنا تعلق ہوتا ہے، محبت صرف جنس مخالف کے شخص سے نہیں ہوتی۔

” نادان“ میدان میں اترچکے ہیں

اپنے ساتھ پیش آنے والے دلچسپ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے سمیع خان نے انکشاف کیا کہ کچھ عرصہ قبل لاہور میں ایک مداح لڑکی نے انہیں اہلیہ کے سامنے ہی گلے لگا لیا تھا جس پر وہ حیران رہ گئے تھے۔

سمیع خان کے مطابق اس واقعہ پر اہلیہ نے انہیں سختی سے وارننگ دی کہ آئندہ پھر کبھی ایسا نہیں ہونا چاہیے اور اگر ایسا ہوا تو اچھا نہیں ہوگا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top