مجھے والد کی سپورٹ نہ ہوتی تو شاید میں گلوکارہ نہ بن سکتی، آئمہ بیگ

مجھے والد کی سپورٹ نہ ہوتی تو شاید میں گلوکارہ نہ بن سکتی، آئمہ بیگ


نامور گلوکارہ آئمہ بیگ نے کہا ہے کہ اگر مجھے اپنے والد کی سپورٹ نہ ہوتی تو شاید میں گلوکارہ نہ بن سکتی،والدہ کی نسبت والد نے گائیکی میں بھرپورحوصلہ افزائی کی۔

ایک انٹرویو میں آئمہ بیگ نے کہا  کہ سوشل میڈیا پر متحرک رہنے سے ہی پرستاروں کو ایک فنکار کے بارے میں بروقت معلومات ملتی رہتی ہیں میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو پسند نہیں کرتی۔

ہم نیٹ ورک کا ڈرامہ “آدھی بے وفائی” ہمارے اردگرد کی کہانی

گلوکارہ نے کہا کہ میں ایک بڑی گلوکارہ کے طور پر اپنا نام اورمقام بنانا چاہتی ہوں اور میرا سفر ابھی ادھورا ہے اور اس کی تکمیل کے لئے میں بھرپور محنت کر رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میری توجہ صرف گلوکاری کی طرف مرکوز ہے اور شاید یہی میری پہلی ترجیح بھی ہے، میں بھرپور جذبے او رلگن سے کام کر رہی ہوں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top