ماہرہ خان اور ماورا حسین کا وائرل ’اچھا جی‘ ٹرینڈ میں منفرد انداز

ماہرہ خان اور ماورا حسین کا وائرل ’اچھا جی‘ ٹرینڈ میں منفرد انداز


پاکستانی اداکارائیں ماہرہ خان اور ماورا حسین بھی کراچی کی انفلوئنسر سمرا شہزادی کے وائرل ’اچھا جی‘ ٹرینڈ کا حصہ بن گئیں۔

ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سمرا کے مشہور جملے کی نقل کرتے ہوئے کہا  کہ اچھا جی ایسا ہے کیا؟ ساتھ ہی سمرا کو ٹیگ کیا اور لکھا سیم ٹو سیم ماہرہ خان، اچھا جی ایسا ہے کیا؟ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ماہرہ نے سمرا کے لئے پیار بھرے الفاظ لکھتے ہوئے کہا کہ آئی لو یو، تم ایک چھوٹا سا اسٹار ہو۔

معروف کامیڈین و اداکار انور علی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

اداکارہ ماورا حسین نے بھی ایک ویڈیو بنا کر سمرا کے اچھا جی کے انداز کی نقل کی جس پر مداحوں نے جوش و خروش کا اظہار کیا۔

سمرا نے اداکاراؤں کی توجہ پا کر بے حد خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے ماہرہ کی اسٹوری ری پوسٹ کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ آئی لو یو ٹو، جزاک اللہ۔

واضح رہے کہ سمرا ایک گارمنٹس فیکٹری میں مشین آپریٹر کے طور پر کام کرتی ہیں، وہ سوشل میڈیا پر اپنے دلچسپ انداز اور اپنے مخصوص جملے کی وجہ مشہور ہوئیں، ایک انٹرویو میں انہوں نے خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ ہمیشہ سے اداکارہ بننے اور اپنے خاندان کا سہارا بننے کا خواب دیکھتی آئی ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top