ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا منظور

ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا منظور


کراچی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کی استدعا منظورکرلی۔

عدالت نے ایس ایس پی ساؤتھ اورایس ایچ اوگزری کو فریق بنائے جانے والی درخواست پرسماعت کرتے ہوئے حکم دیا کہ اہلخانہ یا ریاست کے کسی فرد کا بیان ریکارڈ کرکے مقدمہ درج کیا جائے۔

استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے

مقدمے کی درخواست پرعدالت نے ریمارکس دیئے کہ کسی قریبی عزیزیا سرکاری نمائندے کا بیان کافی ہوگا اوراس کی بنیاد پرقانونی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

عدالت نے استدعا منظورکرتے ہوئے درخواست نمٹا دی جبکہ پولیس کوفوری اقدامات کی ہدایت جاری کردی گئی ہے ماڈل کی موت کو پہلے پراسرارقراردیا گیا تھا تاہم اہلخانہ کی جانب سے قتل کا خدشہ ظاہرکیے جانے پریہ پیشرفت ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ 8 جولائی کو اداکارہ کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ سے ملی تھی جہاں وہ گزشتہ سات برس سے مقیم تھیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top