عمر شاہ نے انتقال سے کچھ دن قبل نیا اسکول بیگ دلانے کی فرمائش کی

عمر شاہ نے انتقال سے کچھ دن قبل نیا اسکول بیگ دلانے کی فرمائش کی


سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ جو ”پیچھے تو دیکھو پیچھے“ سے راتوں رات مشہور ہوئے تھے ان کے بھائی عمر شاہ نے انتقال سے قبل نئے اسکول بیگ کی فرمائش کی تھی۔

عمر شاہ کی آخری وائرل ویڈیو جو احمد شاہ کے مصدقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سات دن قبل شیئر کی گئی تھی، اس ویڈیو میں دونوں بھائیوں کو اسکول یونیفارم میں دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ ویڈیو عمر اور احمد شاہ کے چچا نے بنائی تھی، اس ویڈیو میں عمر نے اپنے چاچو سے اسکول کیلئے نیا بیگ دلانے کی فرمائش کی جبکہ احمد شاہ نے سپورٹس کیلئے گرین کلر کے یونیفارم کی فرمائش کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز عمر شاہ کا انتقال ہو گیا تھا، ان کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ عمر بالکل ٹھیک تھے لیکن رات کو اچانک طبیعت خراب ہوئی اور انہیں قے آئی۔

اہلخانہ کا کہنا تھا کہ قے کی وجہ سے کوئی چیز سانس کی نالی میں چلی گئی جس کے بعد انہیں سول اسپتال لے جایا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ صبح فجر کے وقت انتقال کر گئے۔

معروف اینکر وسیم بادامی نے ڈاکٹرز کے حوالے سے بتایا تھا کہ عمر شاہ کو قے آئی تھی جو ان کے پھیپھڑوں میں چلی گئی، جس کی وجہ سے ان کی سانس کی نالی بند ہو گئی اور جسم کو آکسیجن کی فراہمی رک گئی، اس کے باعث انہیں دل کا دورہ پڑا۔

سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی انتقال کر گئے

عمر اپنی معصوم مسکراہٹ، پیارے انداز اور شرارتی طبیعت کی وجہ سے بے حد مقبول تھے، ان کی اچانک وفات کی خبر نے نہ صرف احمد شاہ اور ان کے خاندان بلکہ ان کے لاکھوں چاہنے والوں کو بھی گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top