عامر لیاقت کو خواب میں کیسا اور کہاں دیکھا؟یاسر حسین کا پرانا انٹرویو وائرل

عامر لیاقت کو خواب میں کیسا اور کہاں دیکھا؟یاسر حسین کا پرانا انٹرویو وائرل


معروف اداکار اور ہدایتکار یاسر حسین (yasir hussain)کا کہنا ہے کہ وہ مرحوم مذہبی سکالر عامر لیاقت حسین (aamir liaquat)کو خواب میں دیکھ چکے ہیں۔

اشنا شاہ کو دیے گئے انٹرویو کا ایک پرانا کلپ وائرل ہورہا ہے جس دوران انہوں نے میزبان سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی تھی۔

اس دوران یاسر حسین نے انکشاف کیا تھا کہ میں نے عامر لیاقت کو خواب میں دیکھا ہے۔

یاسر حسین نے اپنا خواب بتاتے ہوئے کہا کہ ’’خواب میں عامر لیاقت امریکا میں ایک بے حد خوبصورت گھر میں اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھے اور میں ان کے گھر قیام کیلئے گیا تھا‘‘۔

اداکار نے مزید بتایا کہ خواب میں عامر لیاقت نے شلوار قمیض زیب تن کی ہوئی تھی۔یاد رہےرکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین 9 جون 2022 کو کراچی میں انتقال کرگئےتھے۔

مزید پڑھیں:ہم ایوارڈز: یاسر حسین اور حریم فاروق کی گفتگو پر سجل علی کا ردعمل، ویڈیو وائرل ہوگئی

اقرا عزیز اور یاسر حسین کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top