عاطف اسلم کا تنقید کرنے والوں کو جواب

عاطف اسلم کا تنقید کرنے والوں کو جواب


لاہور: عالمی شہرت یافتہ پاکستان گلوکار عاطف اسلم نے اپنے والد کے انتقال کے بعد تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔

گلوکار عاطف اسلم نے اپنے والد کے انتقال کے بعد کنسرٹ میں پرفارم کرنے پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا۔ عاطف اسلم نے والد کے انتقال کے اگلے ہی روز کراچی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کنسرٹ میں پرفارم کیا۔

عاطف اسلم کے پرفارم کرنے پر مداحوں کی جانب سے سراہا گیا۔ کہ وہ والد کے انتقال کے باوجود پیشہ وارانہ ذمہ داریوں سے پیچھے نہیں ہٹے۔ اور یوم آزادی کے حوالے سے کنسرٹ میں پرفارم کیا۔ تاہم دوسری جانب گلوکار کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عاطف اسلم کے والد لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔ اور والد کے انتقال کے اگلے ہی دن گلوکار نے کراچی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی مناسبت سے منعقدہ کنسرٹ میں پرفارم کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر کی نادیہ خان پر تنقید

عاطف اسلم ان دنوں اپنے کنسرٹس کے سلسلے میں کینیڈا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے ایک انٹرویو میں تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد کے انتقال کے بعد سب نے باتیں کیں اور کہا یہ اگلے ہی روز پرفارم کر رہا ہے۔ میرے گھر میں کیا ہو رہا ہے اس سے ان لوگوں کا چینل چل رہا ہے۔

عاطف اسلم نے کہا کہ میرا کام نہیں ہے کہ میں دوسروں کو بتاؤں کہ کیا کرنا ہے کیا نہیں۔ اور میں پوری دنیا کے ساتھ رشتہ داری نہیں کر سکتا۔ میرا کام آرٹ ہے اور مجھے میرے آرٹ کے لیے پسند کریں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top