عاطف اسلم نے سعودی عرب میں پرفارمنس سے انکار کی وجہ بتا دی

عاطف اسلم نے سعودی عرب میں پرفارمنس سے انکار کی وجہ بتا دی


عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے سعودی عرب میں پاک مقامات کی وجہ سے پرفارمنس سے انکار کردیا۔

سوشل میڈیا پر ایک نئی خبر زیرِ گردش ہے جس نے عا طف اسلم کے مسلم فینز کے دل جیت لیے ہیں،خبر کے مطابق عا طف اسلم نے سعودی عرب میں پرفارمنس کی پیشکش ٹھکرادی ہے۔

عا طف اسلم کے اس انکار کی وجہ ان کے دل میں سعودی عرب میں موجود مسلمانوں کیلئے سب سے معظم مقامات خانہ کعبہ اور مسجدِ نبوی ہیں۔

لاہور شہر قاتل بن گیا ، صبا حمید اسموگ سے پریشان

عاطف اسلم نے مکہ اور مدینہ کے قریب پرفارم کرنے سے منع کیا اور کہا کہ ان مقدس شہروں کے قریب بھی پرفارم کرنے کو میرا دل نہیں مانے گا۔

واضح رہے اس سے قبل عاطف اسلم نے اپنے انٹرویو میں یہ خواہش بھی ظاہر کی تھی کہ وہ زندگی میں ایک مرتبہ حرم شریف میں اذان دینا چاہتے ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top