اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال اوراس کے ممکنہ نقصانات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
عائزہ خان نے صارفین کو خبردارکیا کہ نجی معلومات جیسے گھر کا پتہ، گاڑی کا نمبر، روزمرہ مقامات اور بچوں کی تفصیلات سوشل میڈیا پرشیئرنہ کریں کیونکہ یہ محفوظ نہیں ہیں۔
ڈرامے کے کردار نے ذاتی زندگی پر گہرا اثر ڈالا، ثمینہ پیرزادہ
انہوں نے لکھا کہ وقت بدل چکا ہے اب ناظرین وہ نہیں جنہیں آپ نے خود چنا ہوبلکہ دنیا بھر کے لوگ آپ کی پوسٹس دیکھ سکتے ہیں۔
اداکارہ نے اپنے مداحوں سے وعدہ لیا کہ وہ آئندہ احتیاط برتیں گے اوردعا کی کہ “اللہ ہمیں اپنی حفاظت میں رکھے اور نیک صحبت عطا فرمائے۔”