معروف اداکارہ مریم نفیس نے کہا ہے کہ اگرتکنیکی نقطہ نظرسے دیکھا جائے توشوہر بھی بیوی کا بچہ ہی ہوتا ہے کیونکہ بیویاں انہیں بھی بچوں کی طرح پال رہی ہوتی ہیں۔
مریم نفیس نے ایک ٹی وی شومیں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید سے زیادہ فرق نہیں پڑتا، تاہم بعض اوقات بعض نازیبا تبصرے دل کو ضرور دکھ دیتے ہیں۔
شادی بچانے کیلئے شوبزچھوڑا، رشتہ پھربھی نہ چل سکا، نازلی نصر
انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے اکثرخود کسی پریشانی کا شکار ہوتے ہیں اوراداکاروں پر تنقید کرکے اپنی فرسٹریشن نکالتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انکے شوہربچوں کی نگہداشت میں ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہیں جو کہ ہمارے معاشرے میں ایک مثبت رجحان ہے۔ میرے شوہر عام شوہروں جیسے نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی ذاتی رائے میں ایک بیٹی اورایک بیٹے کا ہونا کافی ہے اوراگرشوہرکو بھی بچہ ہی سمجھا جائے تو یہ گویا تین بچے ہوجاتے ہیں۔