شاہ رخ خان کے ساتھی اداکار پنکج دھیر کینسر سے انتقال کر گئے

شاہ رخ خان کے ساتھی اداکار پنکج دھیر کینسر سے انتقال کر گئے


بھارتی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار پنکج دھیر کینسر کے باعث 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پنکج دھیر کچھ عرصے سے کینسر میں مبتلا تھے، چند ماہ قبل ان کی طبیعت انتہائی خراب ہو گئی تھی۔ انہوں نے اس بیماری کے علاج کے دوران بڑی سرجری بھی کروائی تھی۔

پنکج دھیر نے ٹی وی اور فلم دونوں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ، شہرہ آفاق ڈرامے مہا بھارت میں انہوں نے کرن کا لازوال کردار ادا کیا تھا۔

شرمین علی طلاق کے بعد حیرت انگیز خوف میں مبتلا

سڑک‘، ’سولجر‘ اور ’بادشاہ‘ جیسی معروف فلموں میں پنکج دھیر نے کام کیا۔ کئی فلموں میں شاہ رخ خان کیساتھ بھی کام کیا۔ پنکج دھیر نے سوگواران میں اہلیہ انیتا دھیر کے علاوہ 2 بچے چھوڑے ہیں۔

اداکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے فلم میکنگ کے میدان میں بھی قدم رکھا اور اپنے بھائی ستلج دھیر کے ساتھ مل کر ممبئی میں ’ویسج اسٹوڈیوز‘ کے نام سے شوٹنگ اسٹوڈیو جبکہ 2010 میں انہوں نے ’ابھِنّے ایکٹنگ اکیڈمی‘ کے نام سے اداکاری کی تربیت دینے والا ادارہ قائم کیا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top