زرعی اراضی کی خریداری کے معاملے پر شاہ رخ خان کی بیٹی قانونی مشکل میں پھنس گئی۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سہانا خان زرعی اراضی کی خریداری کے بعد مشکل میں سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
سہانا خان نے ممبئی کے علاقے علی باغ میں واقع ایک زرعی اراضی خریدی جس کی دستاویزات میں شاہ رخ خان کی بیٹی کو کسان ظاہر کیا گیا ہے۔
شاہ رخ کی بیٹی سہانا نے علی باغ میں یہ اراضی تین بہنوں انجلی، ریکھا اور پریا سے 12 کروڑ 91 لاکھ روپے میں خریدی جو ان بہنوں کی وراثتی زمین تھی۔
اس کے علاوہ کنگ خان کی بیٹی نے دو پلاٹ جن کی مجموعی مالیت 22 کروڑ تھی 2023 اور 2024 میں خریدے، بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دونوں پلاٹ دیجاوو فارم پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام پر رجسٹرڈ کیے گئے جس کی مالک گوری خان کی والدہ اور بھابھی ہیں۔
اراضی خریدتے وقت دستاویزات میں انہیں مبینہ طور پر کسان بتایا گیا جس کی وجہ سے شاہ رخ کی بیٹی کو اب قانونی مشکلات درپیش ہیں۔
شوبز انڈسٹری مختلف وجوہات پر چھوڑی، پچھتاوا نہیں، اداکارہ کومل عزیز
واضح رہے کہ اس سے قبل شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان بھی منشیات کے کیس میں ایک ماہ جیل میں رہے، ان کی ممبئی ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کی تھی تاہم ضمانت کے طریقہ کار میں تاخیر کی وجہ سے آریان کو مزید ایک دن جیل میں رہنا پڑا تھا۔
قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد آریان خان کو ممبئی کی آرتھر روڈ جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔ شاہ رخ خان کے بیٹے کی رہائی کے موقع پر آرتھر روڈ جیل کے باہر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے اور پولیس کی بھاری نفری کو بھی تعینات کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی کے ساحل کے قریب ایک کروز شپ پر چھاپہ مار کر منشیات استعمال کرنے کے الزام میں آریان خان اور دیگر افراد کو حراست میں لیا تھا۔
چھاپے کے دوران این ڈی پی ایس نے آریان خان اور ان کے ساتھیوں سے غیر قانونی منشیات بر آمد کی تھی، بعد ازاں دوران تفتیش شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے منشیا ت استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا۔