نئی دہلی: بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان 59 سال کی عمر میں بھی اپنی فٹنس سے سب کو حیران کر رہے ہیں۔
بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے اپنے فٹ نظر آنے کا راز بتا دیا۔ شاہ رخ خان اپنی اداکاری کے علاوہ فٹنس کی وجہ سے بھی چاہنے والوں میں بےحد مقبول ہیں۔
شاہ رخ خان نے اپنی صحت کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی مہنگا ڈائٹ پلان استعمال نہیں کرتے۔ اور نہ ہی کھانے میں کسی خاص خوراک کا اہتمام کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ دن میں صرف دو بار دوپہر اور رات کو کھانا کھاتے ہیں۔ انہیں کسی قسم کے فینسی کھانے بھی پسند نہیں ہیں۔ وہ زیادہ تر گرل چکن، بروکلی اور دال وغیرہ کھانا پسند کرتے ہیں۔ جو نہ صرف غذائیت سے بھرپور ہے بلکہ ہاضمے کے لیے بھی بےحد مفید ہے۔
شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ سفید چاول، سفید بریڈ، چینی اور شراب سے مکمل پرہیز کرتے ہیں۔ البتہ وہ اپنے دوستوں یا کسی رشتے دار کے گھر جاتے ہیں تو دستر خوان پر جو بھی موجود ہو کھالیتے ہیں۔ اور کھانے کی مقدار کم رکھتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری ترجیح گھر کا کھانا ہی ہوتی ہے اور باہر کے کھانے سے پرہیز ہی کرتا ہوں۔ عام طور پر دوپہر کے کھانے میں مچھلی یا تندوری چکن کے ساتھ سبزیاں پسند کرتا ہوں۔ جبکہ رات کے کھانے میں تندوری چکن یا مٹن کے ساتھ روٹی استعمال کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: وزن کیسے کم کیا؟ کرن جوہر نے خاموشی توڑ دی
بالی وڈ اداکار نے کہا کہ سونے سے پہلے جم استعمال کرتا ہوں اور پھر شاور لے کر لیٹ جاتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ کھانے اور دیگر روزمرہ کی معمولات میرا اپنا انتخاب ہے۔ جبکہ کورونا کے بعد سے اپنی زندگی اسی طرح سے گزارنا شروع کر دی ہے۔
