شاہ رخ، سلمان اور ہریتھک ایک ہی فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار؟

شاہ رخ، سلمان اور ہریتھک ایک ہی فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار؟


بالی وڈ کے تین بڑے سپر اسٹارز  شاہ رخ خان، سلمان خان، اور ہریتھک روشن پہلی بار ایک ہی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یش راج فلمز اپنے مشہور اسپائی یونیورس کو مزید وسعت دینے کے لیے ایک بڑے پروجیکٹ پر کام کر رہی ہے، جس میں پٹھان، ٹائیگر اور وار جیسی سپر ہٹ فلموں کو آپس میں جوڑ کر ایک مشترکہ کہانی بنائی جا رہی ہے اور ان فلموں میں شاہ رخ، سلمان اور ہریتھک اپنے مشہور کرداروں کے ساتھ ناظرین کے سامنے آئیں گے۔

شاہ رخ خان نے اپنی فٹنس کے راز سے پردہ اٹھا دیا

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ادتیہ چوپڑا اپنی نئی ایکشن فلم الفا ایکس میں شاہ رخ خان کو ایک خاص کیمیو کردار کے طور پر شامل کرنے کے خواہشمند ہیں، تاہم شاہ رخ خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم کِنگ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کے باعث ان کا شیڈول خاصا محدود ہے، ٹیم ان کے دستیاب دنوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے الفا ایکس کے ایک اہم منظر کی عکس بندی کے لیے تاریخیں طے کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوا تو الفا ایکس میں شاہ رخ خان کا کردار ایک بار پھر پٹھان کے کردار کو نئی سمت میں لے جائے گا، یہ ان کے مداحوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ وہ ایک بار پھر ایکشن اور جاسوسی کی دنیا میں اپنے مخصوص انداز کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔

واضح رہے کہ ابھی تک یش راج فلمز یا شاہ رخ خان کی جانب سے اس خبر کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی، فلمی حلقوں میں قیاس آرائیاں زوروں پر ہیں کہ جلد ہی اس حوالے سے اہم اعلان کیا جائے گا، جس سے بالی وڈ کے اسپائی یونیورس کا نیا باب شروع ہوگا۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top