سینئراداکارہ نازلی نصر نے کہا ہے کہ اپنی شادی بچانے کے لیے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا مگرطویل جدوجہد کے باوجود یہ رشتہ برقرارنہ رہ سکا۔
سینئراداکارہ نازلی نصرنے ایک انٹرویو میں کہا کہ شادی سے چند ماہ بعد ہی اندازہ ہو گیا تھا کہ یہ تعلق مشکل ہے، لیکن انہوں نے سولہ سال تک نبھانے کی بھرپورکوشش کی۔
اداکارہ حنا رضوی آن لائن فراڈ کا شکار، خریداری میں لاکھوں گنوا دیئے
انہوں نے کہا کہ محبت اوردولت دونوں زندگی کیلئے اہم ہیں اگران میں سے ایک بھی چیزکم ہو تو زندگی کا توازن بگڑجاتا ہے، آج انہیں افسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے اتنے سال اس رشتے کودے دیے جو آخرکارٹوٹ ہی گیا۔
انہوں نے تمام لڑکیوں کومشورہ دیا کہ اگر کوئی رشتہ نبھ نہیں رہا اوربات چیت یا مفاہمت ممکن نہیں توایسے رشتے کو ختم کردینا ہی بہترہوتا ہے۔