نئی دہلی: بالی وڈ اسٹار سلمان خان نے ”سکندر” کی ناکامی میں مورد الزام ٹھہرانے پر ڈائریکٹر اے آر مروگا دوس کو کرارا جواب دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار سلمان خان نے فلم ”سکندر” کے ہدایت کار اے آر مروگا داس پر طنزیہ انداز میں تالیاں بجائیں۔ جبکہ فلمساز نے فلم کی باکس آفس میں ناکامی کے لیے ان کے رویئے کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔
حال ہی میں ہدایت کار مروگا داس نے سلمان خان کے اسٹار رویئے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسٹار کے ساتھ شوٹنگ کرنا آسان نہیں ہے۔ یہاں تک کہ دن کے مناظر بھی ہمیں رات کو شوٹ کرنا پڑتے ہیں۔ کیونکہ وہ 8 بجے سیٹ پر آتے ہیں۔
اداکار نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔ لیکن اب انہوں نے رئیلٹی شو ”بگ باس” کے حالیہ قسط میں فلمساز کے دعوؤں کا جواب دیا۔
کامیڈین روی گپتا نے اداکار سے ان فلموں سے متعلق پوچھا جس کا انہیں پچھتاوا ہے۔ تو جواب میں سلمان خان نے کہا کہ کوئی پچھتاوا نہیں ہے، نہ ہی سوریا ونشی اور نشچے جیسے پروجیکٹس کے لیے اور نہ ہی سکندر کے لیے کوئی پچھتاوا ہے۔
اداکار نے کہا کہ میں سیٹ پر رات 9 بجے جاتا تھا کیونکہ میری پسلیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ ڈائریکٹر صاحب کی فلم جو ابھی ریلیز ہوئی ہے اس کا ہیرو تو 6 بجے آتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مہیش بھٹ شراب کے نشے میں گھر آئے تو والدہ نے بالکونی میں بند کر دیا، پوجا بھٹ
واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم سکندر بڑے بجٹ پر بنائی گئی اور باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔ سکندر کی کاسٹ میں سلمان خان کے علاوہ رشمیکا مندانا، کاجل اگروال، انجینی دھون پرتیک ببر، شرمن جوسی اور ستیا راج شامل تھے۔