نئی دہلی: بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ ایسی باتوں کے الزامات بھی لگتے ہیں جو کی ہی نہیں۔ آج بھی ان باتوں کی قیمت ادا کر رہا ہوں جو 30 یا 40 سال پہلے کہی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکار سلمان خان نے بگ باس شو کے دوران کہا کہ انسان کو برداشت اور شائستگی سے کام لینا چاہیے۔ لوگوں کے لیے اگر آپ اچھا بھی کریں تو وہ دکھاوا سمجھتے ہیں۔ اور اکثر زندگی بھر پرانی باتوں کی سزا بھگتنا پڑتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی یہ حق نہیں کہ وہ خود کو خدا سمجھے اور دوسروں پر فیصلہ سنائے۔
سلمان خان نے کہا کہ روزی روٹی اوپر والے نے دیا ہے اور آپ کو ان سے پلیٹ چھیننے کا حق کسی نے نہیں دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ فجر شیخ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں
انہوں نے کہا کہ مجھ پر ایسی باتوں کے بھی الزام لگتے ہیں جو میں نے کی ہی نہیں۔ میں آج بھی ان باتوں کی قیمت چکا رہا ہوں تو میں نے 30 یا 40 سال پہلے کہی تھیں۔