نئی دہلی: بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان نے اپنی نئی فلم کی ناکامی کے خوف سے شوٹنگ سے قبل پوجا پاٹ رکھ لی۔
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے اپنی نئی ایکشن سے بھرپور فلم “بیٹل آف گالوان” کی شوٹنگ کا آغاز لداخ میں کر دیا۔ فلم سکندر کی ناکامی کے بعد نئی فلم کی ناکامی کے خوف سے شوٹنگ سے قبل “گنیش پوجا” کا اہتمام کیا گیا۔
پوجا پاٹ کے بعد فلم کے پہلے منظر کی عکس بندی کی گئی۔
سلمان خان کی نئی فلم “بیٹل آف گالوان” ایک حقیقی واقعے پر فلمائی جا رہی ہے۔ اس فلم میں بھارتی اور چینی افواج کے درمیان ہونے والی جنگ کی کہانی شامل ہے۔
دو ممالک کے درمیان جنگ پر مبنی کسی فلم میں سلمان خان پہلی بار جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ جبکہ مداح اس فلم کو اداکار کے کیریئر کا ایک نیا موڑ قرار دے رہے ہیں۔
یہ فلم نہ صرف ایک جنگی ڈراما سسپنس ہے۔ بلکہ اس میں شائقین کے لیے بڑا سرپرائز بھی ہے۔ اس فلم میں پہلی بار سلمان خان اور بالی ووڈ اداکارہ چترانگدا سنگھ ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشوریا رائے کا اے آئی کے ذریعے شناخت، تصویر اور نام کے غلط استعمال پر عدالت سے رجوع
یاد رہے کہ 6 جولائی 2025 کو فلم کا آفیشل موشن پوسٹر ریلیز کیا گیا تھا۔ جو سلمان خان کے مداحوں میں بےحد پسند کیا گیا۔ اس فلم میں دکھائے گئے سلمان خان کے روپ کو اس سے قبل مداحوں نے کبھی نہیں دیکھ۔ا۔