معروف ٹک ٹاکر سحر حیات (sehar hayat)نے گلوکار سمیع رشید سے علیحدگی کی تصدیق کردی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سوال وجواب کے سیشن کے دوران ایک مداح نے ٹک ٹاکر سے سوال کیا کہ کیا آپ آئرہ کی اب سنگل مدر ہیں؟ سمیع رشید سے آئرہ کا کوئی تعلق نہیں؟
ایشیا کپ سپر فور،پاکستان بنگلہ دیش کا میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کر گیا
اس پر جواباً اداکارہ نے لکھا کہ میں اور سمیع رشید اب ساتھ نہیں ہیں لیکن آئرہ کا باپ سمیع تھا، ہے اور رہے گا، اس بات میں ایک فیصد میں کوئی فرق نہیں ہے، بیٹیاں باپ کے نام سے ہی جانی جاتی ہیں اور میں اپنی بیٹی کو ماں باپ دونوں کی عزت کرنا سکھاؤں گی۔
ٹک ٹاکر نے مزید لکھا کہ جہاں تک آئرہ کے اپنے باپ سے ملنے کی بات ہے، میں نے کسی کو آئرہ سے ملنے سے نہیں روکا اور نہ ہی میرے روکنے سے کچھ رک جائے گا، قوانین میں جو طے ہے اسی کے تحت فیصلہ کیا جائےگا ، امید ہے اس پر دوبارہ بات نہیں ہوگی۔
روس اور ایران کے درمیان نیوکلیئر پاور پلانٹس کی تعمیر کیلئے مفاہمت پر دستخط
یاد رہے ٹک ٹاکر سحر حیات نے دسمبر 2022 میں گلوکار سمیع رشید سے نکاح کیا تھابعد ازاں 2024 میں جوڑے کے ہاں پہلی بیٹی پیدا ہوئی تھی۔