معروف اداکار ستیش شاہ (staish shah)کی موت کیسے ہوئی ؟ ساتھی اداکار راجیش کمار نے اصل وجہ بتا دی۔
ابتدائی رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ ستیش شاہ کا انتقال گردے فیل ہونے کے باعث ہوا، تاہم ڈرامہ سیریل ’’سارابھائی vs سارا بھائی‘‘ کے ساتھی اداکار راجیش کمار نے اس کی تردید کر دی اور موت کی اصل وجہ سے پردہ اٹھا دیا۔
معروف بھارتی اداکار اسرانی 84 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
راجیش کمار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے ہمارے لیے بہت جذباتی رہے، میں صرف ایک بات کی وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ ستیش جی کا انتقال گردے فیل ہونے کے باعث نہیں ہوا۔ ہاں، انہیں گردوں کا مسئلہ ضرور تھا لیکن وہ کنٹرول میں تھا۔ موت کی اصل وجہ اچانک ہارٹ اٹیک تھا۔
راجیش کے مطابق ستیش شاہ کا اپنے گھر میں دوپہر کے کھانے کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوا۔
بھارتی گلوکار و اداکار رِشبھ ٹنڈن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
یاد رہے معروف بھارتی اداکار ستیش شاہ 26 اکتوبر کو 74 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے تھے، جس پر بھارتی شوبز انڈسٹری اور ان کے مداح گہرے صدمے میں ہیں۔
