بالی ووڈ فلم دنگل (dangal movie)سے شہرت حاصل کرنے والی سابقہ اداکارہ زائرہ وسیم (zaira wasim)نے اچانک نکاح کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔
زائرہ وسیم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نکاح کی تصاویر شیئر کیں، جن میں انہوں نے اور ان کے شوہر نے چہرہ ظاہر نہیں کیا۔ تصاویر میں زائرہ کو سرخ رنگ کے خوبصورت عروسی لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جس پر سنہری کڑھائی کی گئی ہے، جبکہ ان کے شوہر آف وائٹ قمیض شلوار اور ہم رنگ شال اوڑھے چاند کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
دوسری تصویر میں زائرہ وسیم کومہندی لگے ہاتھوں سے نکاح نامے پر دستخط کرتےہوئے دکھایا گیا ہے۔
پوسٹ کے کیپشن میں زائرہ نے صرف دو الفاظ لکھے ’’قبول ہے‘‘۔ تاہم انہوں نے اپنے شوہر کے بارے میں کوئی تفصیلات، حتیٰ کہ نام تک، ظاہر نہیں کیا۔
اداکارہ کی یہ پوسٹ چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں نئی زندگی کے آغاز پر مبارک باد اور نیک تمناؤں کے پیغامات موصول ہونے لگے۔
واضح رہے کہ زائرہ وسیم نے 2019 میں اپنے فنی کیریئر کے عروج پر فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔
مزید پڑھیں:ریاض سیزن 2025: بالی وڈ کے تینوں خانز کی جوائے فورم میں دھواں دار انٹری
ٹیلر سوئفٹ دنیا کی امیر ترین گلوکارہ، دولت 2.1ارب ڈالر تک پہنچ گئی