بالی ووڈ کے تینوں خانز، سپر اسٹارز سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان ریاض سیزن 2025 کے “جوائے فورم(joy forum) میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔ تینوں خانز کی ریاض آمد نے شائقینِ فلم اور عرب میڈیا میں زبردست جوش و خروش پیدا کردیا۔
انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر تینوں خانز کو خوش آمدید کہا ۔ ترکی آل الشیخ نے لکھا کہ “دنیا کے سب سے بڑے فلم اسٹارز ریاض سیزن میں ہمارے ساتھ ہیں۔”
جوائے فورم میں شریک عامر خان نے اسٹیج پر ایک مشہور گانا بھی گنگنایا، جس پر شاہ رخ خان نے ہنستے ہوئے کہا،”یہ عامر کی پہلی پبلک پرفارمنس ہے، سب تالیاں بجائیں!”
واضح رہے کہ سلمان خان اس سے قبل ریاض سیزن 2021میں بھی شریک ہوچکے ہیں، جب کہ 2022 میں انہیں”پرسنیلٹی آف دی ایئر” ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ اس سال تینوں خانز کی ایک ساتھ شرکت کو “تاریخی لمحہ” قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں:مسٹر بیسٹ اور بالی وڈ کے تینوں خانز کی ملاقات، نیا پروجیکٹ زیرِ غور؟
شاہ رخ خان کے ساتھی اداکار پنکج دھیر کینسر سے انتقال کر گئے