روحانی موسیقی کی شام، ذیشان علی کی “صداۓ عشق” کا جادو

روحانی موسیقی کی شام، ذیشان علی کی “صداۓ عشق” کا جادو


کراچی: معروف غزل گو اور صوفی گلوکار ذیشان علی 27 ستمبر کو کراچی میں اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔

شہر قائد میں موسیقی کے دلداہ افراد کے لیے اب صوفی گلوکار ذیشان علی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔ ذیشان علی اپنی جادوئی انداز 27 ستمبر کو کراچی میں پرفارم کریں گے۔

پروگرام جس کا نام “صدائے عشق ذیشان علی کے ساتھ” رکھا گیا ہے۔

اس میگا ایونٹ میں سامعین غزل اور صوفیانہ موسیقی کے سحر میں گم ہو جائیں گے۔ ذیشان علی اپنی مشہور گانوں جیسے “سجنا دا دل توڑیا”، “سادگی” اور دیگر دل کو موہ لینے والی غزلیں سنائیں گے۔

ایونٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ شام موسیقی کے شائقین کے لیے جادوئی اور دلکش ہو گی۔  اس ایونٹ کے ٹکٹس “ٹکٹ والا” اور “چپ چپ واکس” پر دستیاب ہیں۔

ہم نیٹ ورک اس ایونٹ کا میڈیا پارٹنر ہے۔ جو اس روحانی محفل کو سامعین تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

مذکورہ ایونٹ کراچی کے شہریوں کے لیے ایک یادگار شام ثابت ہو گا۔





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top