پاکستان کی سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے اپنی ذاتی زندگی کے اہم پہلوؤں سے پردہ اٹھایا۔
سینئر اداکارہ شائستہ جبین نے ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلموں کی کئی آفرزملیں لیکن فلمی رومانوی مناظر کی وجہ سے انہوں نے ان میں کام کرنے سے انکار کیا۔
40 سال کا ہونا کوئی گناہ نہیں، مشی خان
انہوں نے کہا کہ فلمی رومانس غیر فطری اورحد سے زیادہ مبالغہ آمیز ہوتا ہے، اسی لیے وہ صرف ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ رہیں۔
اپنی شادی نہ ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے شائستہ جبین نے کہا کہ وہ والدین کی پسند سے شادی کرنا چاہتی تھیں، لیکن والد کے انتقال کے بعد وہ گھر کی ذمے داریوں میں مصروف ہو گئیں اوروقت ہاتھ سے نکل گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ افسوس ہے کہ شادی نہ کرنے کے فیصلے پرکئی رشتہ داروں نے تعلق توڑ لیا۔