پاکستان کی معروف کونٹنٹ کرئیٹر رابعہ کلثوم اور ریحان ناظم نے 2025 کے پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز (PISA) کی ڈیجیٹل کونٹنٹ کی کیٹیگریز میں نامزدگیوں پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
رابعہ کلثوم نے انسٹاگرام پوسٹ میں سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا ملک واقعی میرٹ کو اس کا حق دے رہا ہے؟ کئی باصلاحیت تخلیق کاروں کو نظرانداز کیا گیا۔
ریحان ناظم نے بھی شارٹ فارم ویڈیو کریئیٹر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں نامزدگی نہ ہونے پر ٹویٹ کیا کہ ہم نے پچھلے سال اتنا کام کیا تھا کہ کم از کم اس کیٹیگری میں نامزدگی ملنی چاہیے تھی، لیکن انشاءاللہ اگلی بار۔
سلمان خان سے اختلافات کی افواہیں بے بنیاد، راجت بیدی کا ردِعمل
سوشل میڈیا پر ان دونوں کے ردعمل نے بحث کو جنم دیا، جہاں صارفین نے نامزدگیوں کے معیار اور شفافیت پر سوالات اٹھائے، مداحوں نے دونوں تخلیق کاروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور میرٹ کی بنیاد پر انتخاب کی اہمیت پر زور دیا۔ رابعہ کلثوم اور ریحان ناظم نے نامزد امیدواروں کو نیک خواہشات پیش کیں اور مستقبل میں شفافیت اور انصاف کی امید ظاہر کی۔
کابینہ نے فرسٹ ویمن بینک کی فروخت کی منظوری دے دی
واضح رہے کہ پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز کی اس ایڈیشن میں 24 کیٹیگریز میں نامزدگیاں اعلان کی گئی ہیں، جن میں فلم، ٹیلی ویژن، موسیقی، فیشن اور ڈیجیٹل مواد شامل ہیں، نامزدگیوں میں شوبز کے معروف فنکار، ماڈلز اور یوٹیوبرز شامل ہیں، جبکہ جیوری میں شوبز اور میڈیا کے ماہرین شامل ہیں، ان ایوارڈز کا مقصد پاکستانی شوبز انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر سراہنا اور فروغ دینا ہے۔