دیپیکا پڈوکون کی بیٹی کے ساتھ پہلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

دیپیکا پڈوکون کی بیٹی کے ساتھ پہلی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل


بالی وڈ کی مشہور اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے بیٹی کے ساتھ  پہلی ویڈیوز سوشل میڈیا پرلگا دی۔

فلمی دنیا کی مشہو جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کو اپنی نومولود بیٹی دعا پاڈوکون سنگھ  کے ساتھ عوام کے سامنے دیکھا گیا ہے جس کی ویڈیوزاورتصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

ایئرپورٹ پر اداکارہ نے اپنی بیٹی کو پیار سے گود میں اٹھائے ہوئے نظر آئیں  جبکہ ان کے شوہر رنویر بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔

کم عمری میں شادی کیوں کی؟ آمنہ ملک نے بھی وجہ بتا دی

کار میں لی گئی تصویروں میں ان کو سفید اور بیج رنگ کے لباس میں بیٹی کو محبت سے سینے سے لگائے ہوئے دیکھا گیا جبکہ ان کے میاں  گلابی رنگ کی ہوڈی میں نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر مداح اپنی پسندیدہ اداکاراوران کی بیٹی سے محبت اورنیک تمنائوں کا اظہار کر رہے ہیں، اس سے پہلے بیٹی کا نام دیوالی کے موقع پر بتایا تھا۔

دیپیکا اور رنویر کی پہلی ملاقات 2013 میں سنجے لیلا بھنسالی کی فلم گولیوں کی راس لیلا رام لیلا کے دوران ہوئی جس کے بعد 2018 میں اٹلی میں شادی کی۔

 



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top