حنا الطاف اور آغا علی کے درمیان طلاق، اداکار نے تصدیق کر دی

حنا الطاف اور آغا علی کے درمیان طلاق، اداکار نے تصدیق کر دی


اداکار آغا علی نے حنا الطاف سے اپنی طلاق کی تصدیق کر دی، اداکار نے احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں اپنی طلاق کے بارے بتایا۔

دونوں کے درمیان دو سال سے علیحدگی کی افواہیں چل رہی تھیں، احمد علی بٹ نے اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہیپیلی ڈیوورس مین، آپ کے کیا حال ہیں؟

جس کے جواب میں ہنسے اور کہا کہ آپ نے ایک دم کسی کو اونچائی سے نیچے پٹخ دیا ہے۔ آغا علی نے کہا کہ الحمداللہ میں اب کافی اچھا ہوں، زندگی مشکل ہے لیکن کیا کہہ سکتے ہیں۔

دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ میں ہانیہ عامر کی انٹری

اداکار کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں زندگی کا کوئی بھی رشتہ ہو جو آپ نے اپنی خوشی سے بنایا ہو تو اس کو قائم رکھنے کے لیے آپ کو جی جان لگاکر پوری کوشش کرنی چاہیے اور دعا کرنی چاہیے لیکن اگر چیزیں درست سمت میں نہ ہوں تو رشتہ ختم کردینا چاہیے۔

اداکار نے کہا اچھی چیز یہ ہے کہ ہم دونوں کبھی ایک دوسرے کی عزت کرنا نہیں چھوڑیں گے اور یہ سب سے اچھی بات ہے کیونکہ اکثر جب رشتہ ختم ہوتا ہے تو لوگ ایک دوسرے کی عزت نہیں کرتے اور نفرت پیدا ہوجاتی ہے، جب بری طرح رشتے ختم ہوں تو بغض اور نفرتیں ہوتی ہیں۔

ادکار نے شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ شکر ہے ہماری وجہ سے کسی اور جان (بچے) کو مشکلات نہیں اٹھانا پڑیں گی، پانچ سال کی عمر میں میرے والد کا انتقال ہو گیا تھا، میں سمجھتا ہوں کہ ماں باپ کے بغیر بچہ کیسے رہ سکتا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top