ثانیہ مرزا نے والد کی سالگرہ پر نئی گاڑی کی رونمائی کردی

ثانیہ مرزا نے والد کی سالگرہ پر نئی گاڑی کی رونمائی کردی


بھارتی ٹینس  اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا نے اپنے والد عمران مرزا کی سالگرہ کے موقع پر اپنی نئی گاڑی کی رونمائی کردی۔

ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر اپنے اہل خانہ کے ساتھ چند خوبصورت تصاویر شیئر کیں، جس میں اہل خانہ کے ساتھ ان کی نئی پیلے رنگ کی پورشے 718 باکستر کار میں خوشگوار لمحات گزارتی نظر آئی۔

رپورٹ کے مطابق ثانیہ نے یہ نئی پورشے چند ماہ قبل مئی 2025 میں خریدی تھی، لیکن والد کی سالگرہ کے موقع پر پہلی بار مداحوں کو دکھائی گئی، جو میڈیا میں بہت مقبول ہوئی۔

روحانی موسیقی کی شام، ذیشان علی کی صداۓ عشق کا جادو

ایک تصویر میں ثانیہ مرزا کو اپنے والد کو گاڑی میں سیر کراتے ہوئے دیکھا گیا، جسے مداحوں نے باپ بیٹی کے رشتے کی خوبصورت مثال قرار دیا۔

ثانیہ مرزا کو ہمیشہ سے قیمتی اور پرکشش گاڑیوں کا شوق رہا ہے، اور ان کا گیراج پہلے ہی آؤڈی اور بی ایم ڈبلیو جیسی کاروں سے بھرا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا فروری 2023 میں پروفیشنل ٹینس سے ریٹائر ہوئی، جس کے بعد بطور اسپورٹس مینٹور، بزنس شخصیت اور میڈیا پرسنالٹی کے طور پر متحرک ہیں، اور اپنی ٹینس اکیڈمی کے ذریعے نوجوان تربیت فراہم کررہی ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top