سابق پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ اور معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے چاہنے والوں کے لیے انسٹا گرام اکاونٹ پر نئی تصاویر شیئر کر دیں۔
حالیہ تصاویر ’فلائٹس، لالی پاپس، شوٹنگز، ایونٹس، پانی پوری، لوڈو، فیملی، فرینڈز اور حال ہی میں بہت سے گلے ملنے‘ کے عنوان سے پوسٹ کی گئی ہیں۔
ثانیہ مرزا کی پوسٹ، اقراء عزیز نے اپنی محبت کا اظہار کرنے کیلئے ماشاء اللہ لکھا
تصاویر کے ان سلسلے میں ٹینس اسٹار خاص طور پرکافی فریش اور خوش دکھائی دے رہی ہیں۔ اور انہوں نے اپنی فیملی کے ساتھ خوشگوارلمحات کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا ہے۔
ایک تصویر اذہان کی اپنی ماں سے گلے ملتے ہوئے ہے۔ ایک اور تصویر میں ثانیہ اپنے بیٹے اذہان، بہن انعم مرزا اور بیٹی کے ساتھ لولی پاپ کھا رہی ہیں۔
شعیب ملک کیلئے اسٹائلش پرسنالٹی کا ایوارڈ، ثنا جاوید خوشی سے نہال
اس کے علاوہ خاندان اور دوستوں کو بھی وقت دے رہی ہیں۔ فارغ وقت میں لوڈو کھیلنا بھی آج کل ان کے معمولات میں شامل ہے۔