ترکی کے تاریخی ڈرامے عثمان نے اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون کی زندگی بدل دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون جولیتا لورینا مارٹینیز ترک ڈرامے سے متاثر ہوکرکلمہ پڑھنے کے بعد دائرہ اسلام میں داخل ہو گئیں۔
انہوں نے ڈرامہ دیکھنے کے بعد ترک تاریخ اور اسلامی ثقافت میں گہری دلچسپی لینا شروع کی۔ترک میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کی خاتون نے کہا کہ میں نے کورونا کے دوران ترک ڈرامہ دیکھنا شروع کیا۔
شادی اور طلاق کے بعد بھی امرتا نے انہیں ہمیشہ سپورٹ کیا، سیف علی خان
اس ڈرامے کو دیکھنے کے بعد مجھے اسلامی تعلیمات کا مطالعہ کرنے کا شوق پیدا ہوا، مجھے اس ڈرامے کی کہانی، تاریخ اور اسلامی معلومات نے اتنا متاثر کیا کہ میں نے قرآن پاک پڑھنا شروع کر دیا اور 2 سال بعد میں نے اسلام قبول کر لیا۔
اسلام قبول کرنے کے بعد مارٹینیز استنبول گئیں، جہاں وہ بوزداگ فلم کے سیٹس دیکھنے گئیں، ان کا کہنا تھا کہ میں نے قائی قبیلے کے کیمپ کو دیکھا اور شو کے مختلف فلمی مقامات کی سیر بھی کی۔
جولیتا لورینا نے اس تجربے کو ایک روحانی زیارت قرار دیا اور کہا کہ میں نے خود کو نیا محسوس کیا، جیسے میری زندگی کا دوبارہ آغاز ہوا ہو۔