معروف ریئلٹی شو بگ باس 19(bigg boss 19)کی امیدوار تانیا مِتّل (tania mittal)نئے سکینڈل میں پھنس گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی کے انفلوئنسر فیضان انصاری نے تانیا کے خلاف گوالیار ایس ایس پی آفس میں شکایت درج کرواتے ہوئے الزام لگایا کہ اداکارہ نے اپنی پرتعیش زندگی کے بارے میں جھوٹے اور گمراہ کن دعوے کیے ہیں۔
شکایت میں کہا گیا ہے کہ تانیا نے خود کو ایک ایسے گھر کی مالکن ظاہر کیا جو ’’فائیو اسٹار ہوٹل سے زیادہ خوبصورت‘‘ ہے اور وہ اکثر بکلاوا، دال اور کافی کے لیے بیرون ملک سفر کرتی ہیں۔
فیضان انصاری نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ یہ دعوے نوجوانوں کے لیے غلط پیغام دیتے ہیں اور سوشل میڈیا پر غلط طرزِ زندگی کی تشہیر کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید الزام لگایا کہ تانیا نے اپنے مبینہ بوائے فرینڈ بلراج سمیت کئی افراد کو دھوکہ دیا، جس کا نتیجہ ان کے درمیان تنازع اور بلراج کی قید کی صورت میں نکلا۔
فیضان نے بتایا کہ وہ خود ممبئی سے گوالیار گئے تاکہ ثبوت جمع کروائیں۔پولیس نے تانیا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔الزامات کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں:رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ اچانک بند، اسٹوڈیو سیل وجہ سامنے آ گئی
بگ باس 19،سلمان خان کا میزبانی کا نیا معاہدہ منظر عام پر