بچن میں سمجھ نہیں تھی، اب بولنے کا وقت ہے، ماہا حسن

بچن میں سمجھ نہیں تھی، اب بولنے کا وقت ہے، ماہا حسن


کراچی: معروف اداکارہ ماہا حسن نے بچپن میں اپنے ساتھ ہونے والی ہراسانی کا افسوسناک انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ ماہا حسن نے کہا ہے کہ جب وہ چھوٹی تھیں توکسی شخص نے ان سے غلط اندازمیں بات کی اورانہیں نامناسب طریقے سے چھوا گیا اُس وقت وہ اتنی کم عمرتھیں کہ سمجھ ہی نہیں سکی کہ یہ سب غلط ہے ورنہ مقدمہ درج کرواتی۔

شادی سے نہ گھبرائیں، یہ ایک خوبصورت رشتہ ہے، ماہم عامر

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے لوگوں کو سمجھا کردرست کیا جا سکتا ہے، لیکن یہ ہماری بڑی غلط فہمی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ ایسی حرکتیں کرتے ہیں وہ اپنی اصلاح کبھی نہیں کرتے اورموقع ملتے ہی دوبارہ وہی عمل دہراتے ہیں اس بیان پرشوبزحلقوں اورمداحوں کی جانب سے ہمدردی اورحمایت کا اظہارکیا جا رہا ہے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top