بلال عباس اور عائزہ خان پہلی بارایک ساتھ اسکرین پرجلوہ گر

بلال عباس اور عائزہ خان پہلی بارایک ساتھ اسکرین پرجلوہ گر


کراچی: پاکستان کے سپر اسٹار اداکار بلال عباس اور مقبول اداکارہ عائزہ خان کو پہلی بارایک ساتھ ایک رومانوی ڈرامے میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔

بلال عباس نے ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ ان کا عائزہ خان پرکرش تھا اور وہ ان کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمند تھےاب برسوں بعد ان کی یہ خواہش پوری ہونے جا رہی ہے۔

اب صرف لڑکیوں سے دوستی رکھتی ہوں، رومیسہ خان 

دونوں اسٹارز جلد ایک ٹی وی ڈرامے میں ایک ساتھ اسکرین شیئرکرتے دکھائی دیں گے جس کی کہانی پیار، قسمت اور جدوجہد کے گرد گھومتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ ڈرامہ رواں سال شوٹ کیا جائے گا جو ٹی وی اسکرینزکی زینت بنے گا، مداح اس جوڑی کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بےحد پُرجوش ہیں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top