بالی ووڈ کے معروف اداکار انتقال کر گئے

بالی ووڈ کے معروف اداکار انتقال کر گئے


بالی ووڈ کے معروف اداکار وریندر سنگھ گھمن انتقال کر گئے۔

بھارتی پنجاب کے معروف اداکار اور باڈی بلڈر 53 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔

منیب بٹ نے بیٹیوں کو اپنے لیے خوش قسمتی قرار دے دیا

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وریندر سنگھ گھمن ( virender singh guman ) امرتسر کے ایک نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے، انہیں اسپتال میں ہی اچانک ہارٹ اٹیک ہوا جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے بھتیجے نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے چچا کندھے میں درد کی وجہ سے اسپتال میں داخل تھے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ان کے کندھے کا کامیاب آپریشن ہوا تھا۔

اداکار صحت یاب ہو رہے تھے، اسپتال ذرائع کے مطابق ان کے دل کی دھڑکن اچانک غیر معمولی طور پر تیز ہوئی جس کی وجہ ان کا انتقال ہو گیا۔

بوبی دیول کی نئی فلم ‘بندر’ ریلیز سے پہلے ہی تنازع کا شکار

وریندر سنگھ کا شمار بھارت کے ممتاز باڈی بلڈرز میں بھی کیا جاتا تھا انہوں نے اپنی اسی فٹنس کی بدولت فلمی دنیا میں شناخت بنائی، انہوں نے کئی فلموں میں کام کیا۔
آخری بار انہوں نے سلمان خان ( salman khan ) کے ساتھ فلم ٹائیگر 3 میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top