اسلام آباد: تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم “اسمارٹ خرگوش مومو، دی بگ چیز” پاکستان میں اردو ڈبنگ کے ساتھ 25 جولائی کو ریلیز ہو رہی ہے۔
ترک میڈیا ٹی آر ٹی کی جاری کردہ اینیمیٹڈ فیچر فلم “اسمارٹ خرگوش مومو، دی بگ چیز” ہم نیٹ ورک کے تعاون سے پاکستان کے سینما گھروں میں اردو ڈبنگ کے ساتھ 25 جولائی کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔
فیچر فلم اسمارٹ خرگوش مومو ایک ذہین ننھے خرگوش کی کہانی ہے۔ جو اپنے دوست ٹم ٹم کو بچانے کے لیے ایک خطرناک مہم پر نکلتا ہے۔ یہ کہانی ایک پرسکون جنگل سے شروع ہو کر ایک بےہنگم بڑے شہر تک پہنچتی ہے۔
اسمارٹ خرگوش مومو کے دوست کو پکڑ کر فروخت کے لیے شہر منتقل کیا جاتا ہے۔ مومو کے دوست کو امید ہوتی ہے اس کا دوست اسے بچا لے جائے گا۔ اور پھر اسمارٹ خرگوش مومو اپنے دوست کو بچانے شہر پہنچ جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معاوضے پر اختلافات ، کورولس عثمان کے مرکزی کردار براک اوزچیویت نے سیریز کو خیرباد کہہ دیا
یہ فیچر فلم بچوں کے لیے بنائی گئی ہے جو بڑوں کو بھی اپنے حصار میں لینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم “اسمارٹ مومو ریبٹ” سیریز پر مبنی ہے۔ جسے اردو ڈبنگ میں اسمارٹ خرگوش مومو کا نام دیا گیا ہے۔
اس فلم کے لیے پہلی بار اداکار فیصل قریشی، حرا مانی اور ان کے شوہر مانی نے اپنی آوازوں کا جادو جگایا ہے۔