ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے یوٹیوب کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا

ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے یوٹیوب کیخلاف مقدمہ دائر کر دیا


بالی وڈ کے معروف اداکار جوڑے ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن نے یوٹیوب اور اس کی پیرنٹ کمپنی گوگل کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں 4 کروڑ بھارتی روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔

یہ قانونی کارروائی اس وقت سامنے آئی جب جوڑے کی اے آئی سے بنائی گئی ڈیپ فیک ویڈیوز یوٹیوب پر وائرل ہو گئیں۔

جوڑے کے مطابق ان جعلی اور غیر اخلاقی ویڈیوزسے نہ صرف ان کی نجی زندگی کو نشانہ بنایا گیا بلکہ ان کے امیج کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

ہانیہ عامر معروف بنگلہ دیشی یوٹیوبر کے گھر پہنچ گئیں

یوٹیوب کے ستارے آج کل گردش میں ہیں کیونکہ گزشتہ ہفتے میں اسے اپنے خلاف مقدمہ ختم کرانے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دو کروڑ 45 لاکھ ڈالرادا کرنے پڑے۔

ٹرمپ نے 6 جنوری 2021 کو واشنٹگن میں ہنگاموں کے بعد یوٹیوب کی جانب سے اپنا اکاؤنٹ معطل کرنے کے بعد کمپنی پر مقدمہ دائر کیا تھا۔

اب 6 ستمبر کو دائر کیے گئے مقدمے میں ایشوریا اور ابھیشک نے یوٹیوب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ان تمام ویڈیوز کو ہٹائے اور مستقبل میں اس نوعیت کے مواد پر مستقل پابندی عائد کرے، جو ان کی ذہنی اذیت اور شخصی املاک کے حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یوٹیوب کو ایسے اقدامات کرنے چاہییں کہ ان کی امیجز اور ویڈیوز کو مصنوعی ذہانت کے دیگر ماڈلز کی تربیت کے لیے استعمال نہ کیا جائے، کیونکہ اس سے نہ صرف مواد کا غلط استعمال ہوتا ہے بلکہ جھوٹے پروپیگنڈے اور گمراہ کن معلومات کا بھی خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

مقدمے کے ساتھ جمع کی گئی رپورٹس میں یوٹیوب پر موجود سیکڑوں ویڈیوز اور اسکرین شاٹس بطور ثبوت پیش کیے گئے ہیں، جن میں مبینہ طور پر جنسی نوعیت کا اور من گھڑت مواد شامل ہے۔

شاہ رخ خان بھارت کے امیر ترین اداکار ، کئی ہالی وڈ اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

عدالت نے ابتدائی طور پر بالی ووڈ کے مشہور جوڑے کے شخصی حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے، جب کہ کیس کی مزید سماعت آئندہ دنوں میں متوقع ہے۔

 





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top