اہان پانڈے اور انیٹ پڈا کی لو اسٹوری ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت

اہان پانڈے اور انیٹ پڈا کی لو اسٹوری ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت


نئی دہلی: بالی وڈ کے ابھرتے ہوئے اداکار اہان پانڈے اور ان کی محبت کی کہانی ایک بار پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔

بالی وڈن کے اداکار اہان پانڈے اور فلم سیارہ میں ان کی ساتھ اداکارہ انیت پڈا ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے۔ اس بار انہیں مل کر سالگرہ مناتے دیکھا گیا ہے۔

23 سالہ انیت پڈا نے حال ہی میں اپنی سالگرہ قریبی دوستوں کے ساتھ منائی۔ جن میں سب سے نمایاں موجودگی اہان پانڈے کی تھی۔ انیت پڈا نے انسٹا گرام پر ویڈیو بھی شیئر کی جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔ اور اہان پانڈے کو اپنے ہاتھوں سے انیت پڈا کو کیک کھلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ان مناظر نے مداحوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ شاید دونوں کی دوستی اب کافی آگے بڑھ چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران اہان اور انیت کے درمیان دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی۔ یہ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی ایک خوبصورت لو اسٹوری ہے۔

یش راج فلمز کے سربراہ آدتیہ چوپڑا نے دونوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے تعلق کو عوامی نہ کریں۔ تاکہ ان کے کیریئر کے آغاز میں ہی ان کی فین فالوونگ متاثر نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کی ٹی وی پر واپسی، مداحوں کیلئے خوشخبری

واضح رہے کہ اہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم “سیارہ” نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے تھے۔





Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top