ہالی ووڈ کے سابق مقبول جوڑے بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے درمیان جاری تنازع ایک بار پھر سرخیوں میں ہے، طلاق کے کئی سال بعد بھی دونوں کے درمیان بچوں کی کفالت اور مشترکہ وائنری کی ملکیت کے معاملات حل نہیں ہو سکے۔
تفصیلات کے مطابق طلاق کے بعد انجلینا جولی نے ابتدا میں اپنے تمام بچوں کی مکمل کفالت حاصل کی تھی، تاہم بعد میں عدالت نے مشترکہ کفالت کی منظوری دی۔ ذرائع کے مطابق بچوں کی پرورش سے متعلق فیصلوں پر دونوں اداکاروں کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔
آمنہ شیخ کی دوسری شادی، زندگی کے نئے سفر پر نوجوان لڑکیوں کو قیمتی مشورہ
رپورٹ کے مطابق دونوں کے درمیان فرانس کی ملکیت کا تنازع بھی شدت اختیار کر چکا ہے۔ بریڈ پٹ کا مؤقف ہے کہ جولی نے ان کی رضامندی کے بغیر اپنی وائنری کے حصص فروخت کیے، جبکہ انجلینا جولی کا کہنا ہے کہ انہوں نے قانونی طور پر ایسا کرنے کا حق رکھا تھا۔
اداکاروں کے قریبی ذرائع کے مطابق یہ معاملہ اب صرف کاروباری اختلاف نہیں رہا بلکہ اس نے ذاتی اور خاندانی تعلقات کو بھی متاثر کیا ہے، دونوں فریقین کے قانونی مشیر مسلسل رابطے میں ہیں اور مقدمے کے اگلے مراحل عدالت میں زیرِ سماعت ہیں۔
فواد خان کے پاکستان آئیڈل جج بننے پر تنقید، شوبز شخصیات حمایت میں بول اٹھیں
ماہرین کے مطابق بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کا یہ جھگڑا ہالی ووڈ کی تاریخ کے طویل ترین اور پیچیدہ قانونی تنازعات میں سے ایک بنتا جا رہا ہے، جس کے اثرات ان کے خاندان اور شہرت دونوں پر پڑ رہے ہیں۔
