بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کی نواسی نے فلموں سے فاصلہ رکھنے کی وجہ بتا دی۔
امیتابھ بچن کا خاندان فلمی دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے، ان کے بیٹے ابھیشیک بچن، بہو ایشوریا رائے اور اہلیہ جیا بچن نامور اداکاروں میں شامل ہیں۔
امیتابھ بچن amitabh bachchan کے نواسے اگستیہ نندا نے اداکاری میں قدم رکھ دیا ہے لیکن ان کی نواسی نویہ نویلی نندا نے شوبز کی بجائے ایک مختلف راستے کا انتخاب کیا ہے۔
ہتک عزت کیس ، بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کی ضمانت منظور
نویہ نویلی نندا نے خود کو فلمی دنیا سے دور رکھا ہے لیکن اپنے منفرد نظریے، بزنس وژن اور سماجی کاموں کی وجہ سے آج اپنی الگ شناخت کی حامل ہیں۔ انہوں نے فلمی دنیا میں قدم کیوں نہیں رکھا اس حوالے سے خود ہی بتا دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ یہ سکھایا گیا ہے کہ اگر کسی کام میں آپ کا دل، جذبہ اور یقین سو فیصد شامل نہ ہو تو اسے کبھی نہ کریں، انہوں نے کہا کہ اداکاری کے لیے میرا دل کبھی نہیں دھڑکا۔
نویہ نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے والد کے کام سے متاثر رہی ہوں، وہ جب دفتر سے واپس آتے تو میں ان کے ساتھ بزنس پر بات کرتی تھی اور یہ سب مجھے بہت اچھا لگتا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میری دلچسپی ہمیشہ اداکاری کی بجائے کاروبار اور سماجی ترقی کے شعبوں میں رہی ہے۔
بھارتی اداکار سچن چاندواڑے نے خودکشی کرلی
ان کا کہنا تھا کہ مجھے فلمیں دیکھنا اور موسیقی سننا پسند ہے، لیکن کبھی یہ احساس نہیں ہوا کہ مجھے کیمرے کے سامنے ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے خاندان کی فلمی وراثت پر فخر محسوس کرتی ہیں، انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ انہیں ان کے کام سے پہچانا جائے۔
