امیتابھ بچن کو 4 کروڑ کی گاڑی دی، والدہ نے تھپڑ مار دیا، ہدایت کار – ہم نیوز

امیتابھ بچن کو 4 کروڑ کی گاڑی دی، والدہ نے تھپڑ مار دیا، ہدایت کار – ہم نیوز


بالی ووڈ کے سینئر ہدایتکار ودھو ونود چوپڑا نےکہا ہے کہ انہوں نے لیجنڈ اداکارامیتابھ بچن کوفلم ایکلویہ، دی رائل گارڈ کی ریلیز کے بعد 4 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی تحفے میں دی، جس پرانہیں اپنی والدہ سے تھپڑ کھانا پڑا۔

ایک حالیہ انٹرویومیں ونود چوپڑا نے بتایا کہ فلم کے دوران امیتابھ بچن نے اپنے قیام اوراخراجات خود برداشت کیے، کیونکہ ہدایتکارکے بقول وہ فلم میں موجود دیگراداکاروں کے اخراجات بھی خود ہی اٹھا رہے تھے۔

کیکو شاردا کا کپل شرما شو چھوڑنے کا فیصلہ

ونود نے انکشاف کیا کہ جیا بچن نے کہا تھا کہ اُن کے شوہرونود کوایک ہفتہ بھی برداشت نہیں کرسکیں گے، جس کا اعتراف خود امیتابھ بچن نے ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں بھی کیا۔

ہدایتکارکے مطابق فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کی بگ بی سے کئی بارتکرار بھی ہوئی مگر دونوں نے پیشہ ورانہ اندازمیں کام مکمل کیا۔

فلم کی تکمیل اوربچن صاحب کے تعاون کے اعتراف میں ونود نے ایک مہنگی گاڑی تحفے میں دی، جس پران کی والدہ نے گاڑی کی چابیاں بگ بی کو تو دے دیں مگرجب قیمت کا اندازہ ہوا تو بیٹے کو تھپڑ ماردیا۔

عمر کا راز یا غلط فہمی؟ اداکارہ حبا بخاری کی عمر پر تبصرے

ونود کے مطابق ان کی والدہ نے پوچھا، “یہ گاڑی 11 لاکھ کی ہوگی؟ اورجب انہوں نے بتایا کہ قیمت 4.5 کروڑ ہے، تو والدہ کا ردعمل سخت تھا انہوں نے کہا تم بے وقوف ہو، یہ گاڑی خود لیتے۔

ہدایت کارکا کہنا تھا کہ وہ اس لمحے کو کبھی نہیں بھولیں گے کیونکہ اصل خوشی بانٹنے میں ہے، نہ کہ جمع کرنے میں۔



Courtesy By HUM News

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top