امریکی اداکارہ اور گلوکارہ سلینا گومز نے ہفتے کے روز ایک شاندار تقریب میں اپنے دیرینہ دوست اور معروف موسیقی پروڈیوسر بینی بلانکو سے شادی کرلی۔
فیشن میگزین ووگ کے مطابق یہ تقریب جنوبی کیلیفورنیا کے خوبصورت علاقے ہوپ رینچ، سانتا باربرا کاؤنٹی میں منعقد ہوئی، جو لاس اینجلس سے تقریباً 145 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔
سلینا گومز، جنہیں ڈزنی سیریز اور حالیہ کامیاب شو “Only Murders in the Building” سے شہرت ملی، نے انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں۔
تصاویر میں 33 سالہ گومز سفید لباس میں دلہن بنی دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ 37 سالہ بلانکو، جن کا اصل نام بینجمن جوزف لیون ہے، سیاہ ٹکسیدو میں ملبوس ہیں۔ دونوں کو مختلف رومانوی انداز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
شادی کی تمنا نہیں لیکن باپ بننا چاہتا ہوں، سلمان خان
انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں صرف “9.27.25” لکھا گیا ہے، جو شادی کی تاریخ ہے، اور اس کے ساتھ دو سفید دل والے ایموجی ہیں۔ بلانکو نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا: “میری حقیقی زندگی کی بیوی”۔
تقریب میں 170 مہمان شریک ہوئے، جن میں سلینا کی قریبی دوست اور پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ، برطانوی گلوکار ایڈ شیرن، سوشلائٹ پیرس ہلٹن، اور “Only Murders” کے ساتھی اداکار اسٹیو مارٹن اور مارٹن شورٹ شامل تھے۔
فیشن میگزین کے مطابق دلہا اور دلہن دونوں نے شادی کے لیے رالف لورین کے خصوصی تیار کردہ ملبوسات پہنے۔
یاد رہے کہ سلینا گومز اور بینی بلانکو نے دسمبر 2023 میں اپنے رشتے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا اور ایک سال بعد منگنی کے بعد اب شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔
حسن رحیم نے اپنی شادی کو ثقافت کی خوبصورت جھلک قرار دے دیا
بلانکو نے ماضی میں گومز کے کئی ہٹ گانوں، بشمول 2015 کے مقبول سنگلز “Same Old Love” اور “Kill Em with Kindness” کی پروڈکشن میں بھی حصہ لیا تھا۔
حال ہی میں مارچ 2025 میں دونوں کا مشترکہ البم “I Said I Love You First” بھی ریلیز ہوا تھا، جسے مداحوں نے بے حد سراہا۔