ہالی وڈ ایکشن فلموں کے معروف اداکار ڈوین جانسن نے نئی فلم دی اسمیشنگ مشین میں خوف اور نروسنس کا اعتراف کیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے 53 سالہ اداکار نے کہا کہ یہ سوچنا آسان نہیں کہ میں یہ کر سکتا ہوں، بظاہر پراعتماد نظر آرہا تھا، لیکن اندر سے میں بہت نروس اور خوفزدہ تھا، کیونکہ یہ ایسا کردار تھا جو میں نے پہلے کبھی نہیں کیا۔
دنیا بھر میں دی راک کے نام سے کہلائے جانے والے اداکار اپنے مشکل بچپن، والد راکی جانسن کے ساتھ پیچیدہ تعلقات اور مالی مشکلات پر پہلے بھی بات کر چکے ہیں، لیکن انہوں نے اپنی زندگی کے یہ پہلو کبھی بڑے پردے پر نہیں دکھائے، اس بار وہ اپنی ذاتی کہانی کو اداکاری کے ذریعے سامنے لا رہے ہیں۔
شادی کی تمنا نہیں لیکن باپ بننا چاہتا ہوں، سلمان خان
ہدایتکار بینی سفدی نے کہا کہ لوگ ڈوین جانسن کو صرف ایک خاص انداز میں دیکھتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان کے پاس اداکاری کے وہ پہلو بھی ہیں جو اب تک سامنے نہیں آئے۔
رپورٹس کے مطابق اس فلم کے لیے پہلے ہی ڈوین جانسن کو ممکنہ آسکر امیدوار قرار دیا جا رہا ہے، فلم دی اسمیشنگ مشین 3 اکتوبر کو ریلیز ہوگی جس میں ان کے ساتھ اداکارہ ایملی بلنٹ اور ڈائریکٹر بینی سفدی بھی شامل ہیں۔
موسیقی کی شام، ذیشان علی کی صداۓ عشق کا جادو
واضح رہے کہ یہ فلم اصل میں جان ہائیمز کی دستاویزی فلم دیکھنے کے بعد شروع ہوئی تھی، جس کے حقوق ڈوین جانسن نے اپنی پروڈکشن کمپنی کے ذریعے خریدے، بعد میں سفدی برادران کی فلم ان کٹ جیمز دیکھ کر انہیں لگا کہ یہ ڈائریکٹرز ان کی ایک نئی صلاحیت دنیا کے سامنے لا سکتے ہیں۔
یہ پروجیکٹ 2019 میں اعلان کیا گیا تھا لیکن کورونا وبا کی وجہ سے مؤخر ہوگیا۔ اس دوران ڈائریکٹر سفدی نے اس منصوبے پر کام جاری رکھا اور بالآخر فلم مکمل ہو گئی۔